ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مصنوعی ذہانت سے بنی تصویر کی شناخت کیلیے گوگل کا اہم فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی تصویر کی فوری شناخت کیلیے گوگل نے اہم فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بنی تصاویر حیران کُن طور پر اصل سے مماثلت رکھتی ہیں جن کی فوری طور پر پہنچا کیلیے کوئی ٹول موجود نہیں۔

لیکن گوگل اس مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کی پہنچا کیلیے ٹول لے آیا جسے SynthID کا نام دیا گیا ہے۔ ٹول کو گوگل کلاؤڈ نے گوگل ڈیپ مائنڈ اور گوگل ریسرچ کی شراکت سے تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

SynthID اے آئی سے تیار تصاویر میں ایک خفیہ کوڈ (واٹر مارک) چھوڑ دیتا ہے جو انسان کی آنکھوں سے اوجھل رہتا ہے تاہم کمپیوٹر کی مدد سے اس کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

یہ ٹول اسپیشل صارفین کیلیے دستیاب ہے جو Vertex AI اور Imagen استعمال کرتے ہیں۔ Imagen اسمارٹ سسٹم ہے جو ٹیکس (Text) کو تصویر میں بدل دیتا ہے۔

SynthID بہت اچھے سے کام نہیں کر سکتا لیکن جعلی تصاویر کی پہنچا کیلیے اُٹھایا جانے والا یہ پہلا قدم ہے۔

ٹول کا واٹر مارک تصویر کی کوالٹی کو متاثر نہیں کرتا۔ اگر تصویر کا رنگ اور سائز بھی تبدیل کر دیا جائے تو واٹر مارک خفیہ طور پر اس میں موجود رہتا ہے۔ فی الحال اس ٹول کے استعمال کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں