تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گوریلوں کی انوکھی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

برازوویلا: عصر حاضر میں سیلفی کے دیوانے بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین تو تھے ہیں لیکن اب اس دوڑ میں گوریلے بھی شامل ہوچکے ہیں۔

جی ہاں، کانگو کے ایک مقامی پارک میں گوریلے رہتے ہیں جو مزے سے پوز دے کر سیلفی بنواتے ہیں، جن کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اس پارک میں گوریلوں کی اس انداز سے تربیت کی جاتی ہے کہ وہ بہت سے عادات انسانوں والے سیکھ چکے ہیں، اور دو پیروں پر انسانوں کی طرح آسانی سے چلتے بھی ہیں۔

ان گوریلوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، برطانوی اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک پر اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بھرپور طریقے سے وائرل ہوئی۔

ویرونگا نیشنل پارک میں 600 مقامی مرد اور خواتین گارڈ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جن کی بھرپور تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ لوگ روزانہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر پارک کے اندر غیر معمولی نوعیت کی جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ تصویر میں نظر آنے والے گوریلے نیشنل پارک کے رینجرز کو ہی اپنے والدین سمجھتے ہیں۔ ان دونوں کے والدین جولائی 2007 میں مارے گئے تھے، اس وقت ان کی عمریں دو اور چار ماہ تھی۔

اس نیشنل پارک میں ان گوریلوں کی تربیت کی جاتی ہے جن کے والدین کسی حادثے میں ہلاک یا پھر کسی شکاری کا شکار بن جاتے ہیں، بعد ازاں ان کے بچوں کی تربیت اسی پارک میں کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -