ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسکول کے طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی سرکاری اسکول کے طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل ضلع کولار میں سرکاری اسکول کے طلبا سے گٹر صاف کروانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب باتھ روم صاف کروانے کا واقعہ پیش آگیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طلبا کے والدین نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور اسکول پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیت الخلا کی صفائی کروانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرائمری کلاس کے طلبا جھاڑو اور دیگر چیزوں کے ساتھ صفائی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ: طلبا سے اسکول کا گٹر صاف کروانا پرنسپل اور اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا

مذکورہ ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے وزارت تعلیم نے اسکول ہیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)  کے تحت بچوں کو باغ کی صفائی اور پودے لگانے کی تربیت دی جاتی ہے، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ طلبا سے باتھ روم صاف کروائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں