ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گورنر سندھ نے سراج الحق سے اپیل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے جماعت اسلامی کی امارات سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

گورنر سندھ نے سراج الحق سے گفتگو میں کہا کہ تمام سیاستدانوں پر ملکی استحکام کیلیے کام کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے اور یہ وقت تقاضہ کرتا ہے کہ آپ سیاسی ،معاشی صورتحال میں بہتری کیلئےکردار ادا کریں۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہیں اور یہ وقت ہے کہ ہم سب ملک کے مفاد کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز  امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں