اشتہار

گورنر سندھ کا روزانہ سڑکوں پر عوام کے ہمراہ ’’سحری‘‘ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانے اور سحری عوام کے ساتھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری جو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی عوامی سطح پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور اکثر اوقات عوام میں گھل مل جاتے ہیں اب انہوں نے رمضان المبارک میں روز سحری بھی عوام کے ہمراہ کرنے کا اعلان کیا ہے

کامران ٹسیوری نے دوران رمضان شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جانے اور سڑک کنارے بیٹھ کر عوام کے ساتھ سحری کرنے کا اعلان کیا ہے اس دوران وہ براہ راست عوامی مسائل سے آگاہی بھی حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں گورنر سندھ نے چھٹے روزے کی سحری کے لیے مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہریوں کے ہمراہ سحری کی اور سب کے لیے کٹاکٹ اور مشہور فرائی کباب آرڈر کیے۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی جب کہ لوگوں نے بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں