اشتہار

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کرا چی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے اعلان کیا کہ جو ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں وہ گھر بیٹھے آئی کورسز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی ہر آزادی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہر میں پانی ، گیس اور بجلی موجود ہے ؟ لوگ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کا دعویٰ کرتےتھے، عوام کو صرف دھوکہ مل رہا ہےاورکچھ نہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کم عقلوں کو سمجھ نہیں آتی کہ یہ شہر کس کا ہے ،2275ارب ایک سال میں وفاق سے ملے کیا عوام کو ان میں سے کچھ ملا ؟ شیشوں کے پیچھے کھڑے ہوکر سیاست دان تقریر کرتے ہیں، میں عوامی ہوں عوام کے ساتھ کھڑا ہوکر خطاب کروں گا،کامران ٹیسوری

- Advertisement -

گورنر سندھ نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کے ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا ہے، 50ہزارنوجوان ٹیسٹ میں پاس ہوئے اور ساڑھے 4لاکھ نوجوان ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے آئی ٹی کورس کا ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کیلئے اعلان کیا کہ جو 50 ہزار نوجوان ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ہیں وہ ایک سال تک گورنر ہاؤس میں میں کلاسیں لیں گے اور فیل ہونے والے نوجوان یہی کورس گھر بیٹھ کر آن لائن کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں