بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کے فریج پر گووندا کی تصویر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بالی ووڈ اداکار گووندا کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ بھارت کے مزاحیہ اداکارہ گووندا سے اتنی متاثر ہیں کہ انہوں نے اپنے فریج پر اداکار کی تصویر اوراُس کے ساتھ گانے کا مشہور جملہ والا مقناطیس چسپاں کررکھا ہے۔

ماہرہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گھر کے فریج پر لگا میرا پسندیدہ میگنیٹ ہے‘۔ مقناطیسی تصویر پر گووندا کا مسکراتا چہرا ہے اور اُس پر قلی نمبر 1 کے مشہور گانے کا جملہ ’تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں‘ درج ہے۔

پاکستانی اداکارہ کی پوسٹ پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سمیت سیکڑوں مداحوں نے کافی دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے مشورہ بھی دیا کہ ’ماہرہ آپ اب بھی بالی ووڈ میں محصور ہیں‘۔

View this post on Instagram

🤷🏻‍♀️ P.S this is my favorite magnet on our fridge at home!

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2016 میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے بالی ووڈ سفر کا آغاز کیا تھا، انہیں بھارت اور پاکستان میں بہت سراہا گیا تھا جبکہ بالی ووڈ ہدایت کار نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ بھارتیوں نے باصلاحیت پاکستانی اداکارہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں: ماہرہ خان کی رخصتی، تصاویر سامنے آگئیں

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ ماہرہ خان نےاپنے کیریئر کا آغاز 2006  میں بطور معاون ٹی وی ہوسٹ کیا تھا، سنہ 2011 میں فواد خان کے ساتھ ایک ڈرامے  نے اس جوڑی کی شہرت کو چار چاند لگادیے، اور یہی ڈرامہ ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں