جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بیرونِ ملک سے آنے والے کتنے ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک لاکھ ڈالر ملک کے باہر سے لانے کی اجازت دی ہے، 2018میں ایک کروڑ روپے تک باہر سے لانے کی اجازت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس مین چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 223 ارب روپے ٹیکس اقدامات تجویز کئے ہیں، بجٹ میں 23 ارب روپے کے ریلیف ٹیکس اقدامات نئے مالی سال کیلئے تجویزہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں200 ارب روپے کے نئے ٹیکس ہیں،175 ارب کے براہ راست ٹیکس ہیں۔

- Advertisement -

عاصم احمد نے بتایا کہ حکومت نے ایک لاکھ ڈالر ملک کے باہر سے لانے کی اجازت دی ہے، 2018میں ایک کروڑ روپے تک باہر سے لانے کی اجازت دی تھی بعد ازاں 2019میں اس کو کم کرکے 50 لاکھ روپے کردیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال کیلئے ڈالرز کی حد ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی ، یہ تجویز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قواعد کے مطابق ہے جس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں