12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افسران کے اثاثے چیک کرنے کا میکنزم حکومت کے پاس نہیں، اسپیشل سیکرٹری خزانہ کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیشل سیکرٹری خزانہ نے حکومت کے پاس افسران کے اثاثے چیک کرنے کا میکنزم نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیشل سیکرٹری خزانہ سعدیہ عباسی نے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران ا سپیشل سیکرٹری خزانہ نے اعتراف کیا کہ افسران کےاثاثے چیک کرنے کا میکنزم حکومت کےپاس نہیں، حکومت کےپاس میکنزم نہ ہونے سے کئی لوگوں کی ترقی رک جاتی ہے۔

- Advertisement -

سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ کئی افسران پر الزام لگتا ہے جس سے ان کی ترقی متاثر ہوتی ہے،ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے ظاہر ہوتےہیں تو افسران کے بھی ہونےچاہئیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان قواعد میں ترمیم کرنی ہے۔

کمیٹی نے اثاثے ظاہرکرنے کے قواعد میں تبدیلی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ، ارکان کمیٹی نے کہا کہ تمام افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لائے جانے ضروری ہیں اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد افسران کے اثاثے پبلک کئے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں