اشتہار

نئے بجٹ میں بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی مزید کم کرنے کی تیاریاں کرلی، جس کی وجہ سے بجلی اور گیس مرحلہ وار مہنگی ہونے امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی 20 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے ، نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی سبسڈی مزید کم کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں، سبسڈی کم ہونے کی وجہ سے بجلی اور گیس مرحلہ وارمہنگی ہونے امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کی سبسڈی 1575 ارب سے کم کرکے 975 ارب روپے کرنے اور بجلی کی سبسڈی صرف لائف لائن صارفین تک محدود کرنے کی تیاری جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بجلی 28 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ، بجلی سہ ماہی بنیادوں پر 7 فیصد مہنگی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارتیں اور محکمے ڈالر کا ایکسچینج 290 روپے پر بنانے لگے جبکہ نجی کمپنیاں آئندہ بجٹ میں امپورٹ کیلئے ڈالر کا ریٹ 340 روپے تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کرنے لگیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 190 روپے رکھا تھا لیکن 285 تک پہنچا، کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ سے غیر ملکی ادائیگیوں پر بینک 315 روپے کا ایکسچینج ریٹ لگا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں