ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف معاہدہ : حکومت کی بجلی کے بعد گیس مہنگی کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے بعد گیس مہنگی کرنے کی تیاری کرلی، پٹرولیم ڈویژن نے گیس قیمتوں پر ورکنگ کے حوالے سے اوگرا کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایک اور معاہدے پرعمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ، جس کے تحت بجلی ٹیرف کے بعد اب گیس ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن میں گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے ، گیس قیمتوں پر ورکنگ کے حوالے سے اوگرا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہوئی ہے اور مختلف سلیبز کیلئے گیس مہنگی کرنے کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، گیس قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت توانائی نے کہا کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے، حکومتی کوشش ہے کہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑا جائے۔

زرائع کے مطابق گیس کے آخری تین سلیب ماہانہ 300 لیکر 400مکعب میٹر تک گیس استعمال کے ہیں، ماہانہ 300مکعب میٹر تک گیس استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 1100روپے اور ماہانہ 400مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000روپے ہے۔

زرائع کا کہنا تھا کہ ماہانہ 400مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000روپے اور ماہانہ 400مکعب میٹر سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100روپے ہے، باقی تما م سلیبز اور سیکٹرز کیلئے گیس قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں