اشتہار

نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوکری کی تلاش میں پریشان افراد آسانی سے کسی کے بھی جال میں پھنس کر لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ ان کی اولین ترجیح ملازمت حاصل کرنا ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو ملازمت کے لیے پریشان افراد سے فائندہ اٹھاتا تھا۔

نئی دہلی میں پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جو لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹتے تھے۔

- Advertisement -

ملزمان کی شناخت سہیل انجم، افروز عالم اور پرویز عالم کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے سیکڑوں لوگوں کو ترکیہ اور ایتھوپیا میں ملازمت دلوانے کا وعدہ کیا اور رقم ہڑپ کر گئے۔

تین رکنی گروہ نے ایک کمپنی بنا رکھی تھی جس کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیرون ملک ملازمتوں کے جعلی اشتہارات لگائے جاتے تھے۔

ملزمان اشتہارات دیکھ کر رابطہ کرنے والوں کو رقم منتقل کرنے کا کہتے اور پھر انہیں جعلی آفر لیٹر واٹس ایپ کے ذریعے بھیجتے تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا۔

پولیس نے دلاور سنگھ نامی شخص کی شکایت پر کارروائی کی جس نے اسی کمپنی کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کے لیے اپلائی کیا تھا۔ ملزمان کے بینک اکاؤنٹس سے لگ بھگ 50 سے 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں