ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کسان نے گائے کو شیر کا نوالہ بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جنگل میں شیر اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کسی بھی جانور کو اپنا شکار باآسانی بنا لیتے ہیں اور اس طرح کے مناظر اکثر سوشل میڈیا یا ٹی وی ڈاکو مینٹریز میں دکھائی بھی دیتے ہیں جو ایک قدرتی عمل ہے۔

لیکن اکثر اوقات شیر کو بھی اپنا شکار کرتے ہوئے بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ناکامی اس کا مقدر بنتی ہے اور وہ اپنا سا منہ لے کر واپس چلا جاتا ہے۔

کچھ ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر گجرات میں پیش آیا جب ایک شیر شکار کی تلاش میں جنگل کی حدود سے باہر آگیا اور سڑک پر اپنے مالک کی نگرانی میں چلنے والی گائے کو اپنا نوالہ بنانا چاہا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بھوکا شیر اس گائے پر جھپٹ پڑا اور اسے نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے طاقتور جبڑوں سے گائے کی گردن کو قابو کرلیا۔

مذکورہ ویڈیو ایک مقامی مسافر نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کی، گائے شیر کی گرفت سے چھٹکارا پانے کی بھرپور کوشش کرتی نظر آتی ہے لیکن یہ کوشش بے سود لگتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ گائے موت کے دہانے پر ہے کیونکہ وہ شیر کو گھسیٹ کر سڑک کے کنارے لے جاتی ہے لیکن شیر کی گرفت اس گردن پر برقرار رہتی ہے۔

اسی دوران گائے کا مالک جو سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا اس نے ہمت کی اور شیر کو بھگانے کیلیے ہاتھ میں بڑا سا پتھر اٹھا کر اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے جو خوش قسمتی سے کامیاب ہوجاتی ہے۔

آخر کار کسان کی کوشش رنگ لے آتی ہے اور شیر گائے کو چھوڑ کر جنگل کی جانب بھاگ جاتا ہے، یہ ویڈیو ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں صارفین اس شخص کی ہمت اور اپنی پالتو گائے سے محبت کی تعریف کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں