اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ سے 4 ہزار افراد کو اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ فیصل مالک کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رائے نصر اللہ کے مطابق ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں 6، گجرات میں 28 ، لاہور میں 14، اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی ایک، ایک مقدمہ درج ہے۔

- Advertisement -

نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم 2008 سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گروہ میں ایرانی اور ترکش افراد بھی شامل ہیں، گروہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد کو مختلف ممالک میں اسمگل کرچکا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کئی عرصے سے بیرون ملک روپوش رہا اور اکثر ایف آئی اے افسران کو دھمکی آمیز کالیں بھی کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو ایف آئی اے نے لاہور میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے سامان بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں