اشتہار

تین سگے بھائیوں کا لرزہ خیز قتل، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی پاداش میں 4 افراد مارے گئے جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کےعلاقےسارو میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین طالب علم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تینوں نوجوانوں کو اسکول جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں پندرہ سے سولہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں سگے بھائی تھے جنہیں دیرینہ تنازعے پر قتل کیا گیا۔

ادھر اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ایک اور نوجوان چل بسا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق نوجوان کی شناخت اورنگزیب کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے، ایک ہی علاقے سے چار افراد کی موت پر سخت اشتعال پایاجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں