تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمران خان حملہ: شواہد ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں، گجرات پولیس

وزیر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے واقعے میں شواہد کی حفاظت سے متعلق گجرات پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ترجمان گجرات پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد میں روزنامچہ درج کیا، مضروبان کے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کیے اور معظم کا پوسٹ مارٹم کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہوں، پولیس نفری 24 گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شواہد بروقت اکٹھے نہ کرنے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں۔

یاد رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جائے وقوعہ کو محفوظ نہیں کیا گیا جس کے باعث شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں اس امر کا ذکر کیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹے گزرنے پر ایف آئی آر درج نہ ہوئی، پی ٹی آئی کے ماتحت پنجاب حکومت نے بدقسمتی سے تحقیقات درست نہیں کیں، قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا جن پر ایسے واقعات میں عمل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر ہے کہ کرائم سین کو محفوظ نہیں کیا گیا۔ جس کنٹینر پر واقعہ ہوا اور لوگ زخمی ہوئے اسے بھی فرانزک کے لیے تحویل میں نہیں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -