اشتہار

‘گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پربیان ثابت کرتا ہے وہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی خود کو ‏اسٹیبلشمنٹ کیلئے قابل قبول بنانے کی کوشش کررہے، گیلانی کااسٹیبلشمنٹ پربیان ثابت کرتاوہ ‏پیراشوٹرر امیدوار ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف زرداری یوسف گیلانی کودوسرا سنجرانی بنانا ‏چاہتے ہیں، سنجرانی فارمولہ چلا ہوا کارتوس ہے دوبارہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سب پربھاری ثابت ہورہے ہیں آصف زرداری اپنےمعاملات ہوشیاری ‏سے طے کر رہے ہیں، زرداری نےپی ڈی ایم کواپنےمفادات کےٹرک کی بتی کےپیچھےلگادیا۔

- Advertisement -

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ گیلانی خود کو اسٹیبلشمنٹ کیلئےقابل قبول بنانےکی کوشش ‏کررہے، گیلانی کا اسٹیبلشمنٹ پربیان ثابت کرتاوہ پیراشوٹرر امیدوار ہیں، یوسف گیلانی ‏کوامیدوارلانےکافیصلہ پیپلزپارٹی کااپنافیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نےکہاتھایوٹرن حکمت نہیں بےغیرتی ہے خودپی ڈی ایم ‏آئےروزیوٹرن لےرہی ہے، زرداری، بلاول، مریم نےمولاناکوہی13واں کھلاڑی بنادیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں