تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کیلئے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی حکومت نے میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے حج کیلئے آنے والی 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کا ساتھ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم کے بغیر آنے والی خواتین کو حج کیلئے مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین عازمین حج کیلئے نئی شرط عائد

سعودی سول ایوی ایشن نے تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو پروازوں میں سوار نہ کیا جائے جب تک کہ ان کے حج ویزا پر درج مرد سرپرست ان کے ساتھ نہ ہوں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں خواتین کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا، جبکہ کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -