23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسرائیلی الزامات مسترد: حماس نے اقوام متحدہ کو پیشکش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اسپتالوں سےمتعلق مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج میدان میں ناکامیوں سےدوچار ہے اور ناکامی چھپانے کیلئے جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج اسپتالوں، میڈیکل کلینکس، ایمبولنسز پر حملےکر رہی ہے اسپتالوں کو میزائل لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں۔

- Advertisement -

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل جھوٹ پھیلاکراپنی ناکامیوں اورظلم کو نہیں چھپا سکتا، اقوام متحدہ اسرائیل کے جھوٹ کی تصدیق کیلئےاسپتالوں کادورہ کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں الشفااسپتال کے بجلی کے واحد ذرائع سولرپینلز کو تباہ کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت اسرائیلی فوج کی الشفااسپتال کے سولرپینل سسٹم پر گولہ باری کی ہے جس سے بجلی بنانے کے واحد ذرائع سولر پینلز سسٹم تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے لیے تباہی کی تیاری کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسپتال کو خالی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس میں آئی ڈی پیز کے علاوہ ہزاروں زخمی افراد، گردے کے ڈائیلاسز کے مریض اور نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس کی حفاظت کرنا اقوام متحدہ، ڈبلیو ایچ او، ریڈ کراس اور دیگر کی ذمہ داری ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلہ کن طریقہ کار اپنانا چاہیے اگر اسپتال غیرفعال ہوتا ہے تو مریضوں اور زخمیوں کو کوئی طبی امداد نہیں ملے گی یہ ایک انتباہ ہے اور اس اسپتال کو پوری دنیا کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں