اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ریحام خان اور حمزہ علی عباسی مورچہ بند، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی نئی آنے والی کتاب میں صرف عمران خان کی مخالفت میں باتیں لکھیں اور خود کو فرشتہ ثابت کیا جبکہ ریحام نے حمزہ علی عباسی کے دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب آئندہ چند روز میں رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی مگر پاکستانی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کتاب کا مسودہ پڑھ لیا۔

حمزہ علی عباسی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا کہ ’بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان اس دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں‘۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ریحام نے خود کو دنیا کی سب سے نیک اور تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف کو سب سے زیادہ حیران کُن شخصیت قرار دیا۔

دوسری جانب ریحام خان نے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میری کتاب تو ابھی تک شائع نہیں ہوئی تو پھر حمزہ علی عباسی نے مسودہ کس طرح پڑھا، یہ صرف فراڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے‘۔

ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں صحافتی امور سرانجام دینے والی ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہیں حمزہ علی عباسی نے ایک سال قبل دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  مبینہ دھمکی آمیز ای میل کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کی جو 15 اگست 2017 کو بھیجی گئی تھی۔

ریحام خان نے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی اور دیگر ناقدین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کتاب کی تشہیر بالکل مفت کردی۔

بعد ازاں حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریحام خان کی ای میل کو جھوٹا قرار دیا اور بتایا کہ مذکورہ ای میل ایڈریس اُن کے استعمال میں کبھی بھی نہیں رہا۔

ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں‌ اعلان کیا کہ اگر اُن کے پاس ثبوت ہیں‌تو پیش کریں‌، میں ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں

بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مزید الزامات کی بارش کی گئی۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کے اُس ٹویٹ کی تصویر بھی شیئر کیں جو انہوں نے کچھ ہی دیر بعد حذف کردیا۔

 

واضح رہے کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی اور خصوصا شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے کتاب تحریر کریں گی ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کو شریف خاندان نے عمران خان اور تحریک انصاف کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جس پر انہوں نے کتاب تحریر کی اور اب یہ الیکشن کے عین وقت اس لیے ہی سامنے لائی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں