جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

حمزہ علی عباسی اہلیہ نیمل کے دفاع میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیل خاور کو چہرے کی سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر خاموشی توڑ دی؟

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے سرجری کروائی ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

سوشل میڈیا صارفین نیمل خاور کو خوبصورت ہونے کے باوجود سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

نیمل خاور کی بہن فضا خاور نے بھی اداکارہ کی حمایت کی اور عوام سے رحم دلی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی وہیں اب اداکارہ کے شوہر حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری کی تصاویر کو پسند کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے نیمل کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا اور محبت پر مبنی تین ایموجیز بنا کر اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی۔

نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں