ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سب کرکٹ دیکھتے ہیں، اسکواش کو کوئی پوچھتا نہیں، جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ کا شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے اسکواش کو کوئی نہیں پوچھتا۔

جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کیلئے بہت محنت کی تھی جس میں کامیاب ہوا، امید تھی ایونٹ جیت سکتا ہوں۔

جونیئر چیمپئن نے کہا کہ زکریا مصر کے نمبرون کھلاڑی تھے جس کو شکست دی، سپورٹ ملتی رہی تو ان شاءاللہ ورلڈ چیمپئن بنوں گا۔

- Advertisement -

حمزہ خان نے 37 سال بعد اسکواش میں پاکستان کا نام بلند کر دیا

جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے شکوہ کرتے ہوئے  کہا کہ سب کرکٹ دیکھتے ہیں، اسکواش کو کوئی پچھتا نہیں ہے، اپنے ملک سے صرف میں نے حصہ لیا، دوسرے کسی بھی اسکواش کھلاڑی کو موقع نہیں دیا گیا۔

ریفری کے متناع فیصلے کے حوالے سے جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے کہا کہ ریفری نے پوائنٹ آگے پیچھے کیا لیکن میرا فوکس جیت پر تھا۔

واضح رہے کہ 37 سال بعد پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے میلبرن میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں فرانسیسی حریف کو تین دو سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں