جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اداکارہ ہانیہ عامر کی سالگرہ، دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے زندگی کی 22 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے آج اپنی 22 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

ہانیہ عامر نے سالگرہ زیادہ دھوم دھام سے تو نہیں منائی لیکن قریبی دوستوں نے اس تقریب کو چار چاند لگادئیے اور ہانیہ عامر نے سالگرہ کے موقع پر خوب موج مستی کرکے اس دن کو یادگار بنایا۔

View this post on Instagram

Mains❤️

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

بلیک اور گولڈ تھیم کے ساتھ منائی جانے والی سالگرہ کا کیک بھی خصوصی تھا، ہانیہ عامر نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

ہانیہ عامر نے سالگرہ کا کیک قریبی دوست عاصم اظہر کے ساتھ مل کر کاٹا۔

اس تقریب میں دیگر فنکاروں میں اقرا عزیز، یاسر حسین ان کی اہلیہ اداکارہ زارا نور، جاوید شیخ کے صاحب زادے شہزاد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا ڈرامہ ’وصال‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

اس کے علاوہ وہ اے آر وائی کے مقبول ٹی وی شو جیتو پاکستان اور ندا یاسر کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں