تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہانیہ عامر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہانیہ اپنی کسی دوست کے ہمراہ گانے پر رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’یہ ہمیشہ دو کی پارٹی ہے۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں انسٹا اسٹوری میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے مداح نے سوال کیا تھا کہ ’آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟‘

ہانیہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوبارہ پہلے جیسا محسوس نہیں کرنا چاہتی، سوشل میڈیا پر کافی لڑائیاں کرلی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے، افواہیں، خود غرضی پر مبنی تبصرے اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، ان سب کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھی۔‘

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایمانداری سے اس بارے میں بات کریں تو ان کا انسانیت سے بھروسہ اٹھ گیا ہے، اس لیے انہیں اس سب سے باہر نکلنے کے لیے تھوڑے وقت کی ضرورت تھی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مزید سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہتی، اب سکون میں ہوں۔‘

ہانیہ عامر نے لکھا تھا کہ ’اچھا لگتا ہے کہ لوگ میرے بارے میں کم جانیں اور کم بات کریں۔‘ اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے کہ کسی دن دوبارہ انسٹاگرام پر واپسی ہوجائے لیکن فی الحال ایسے ہی خوش ہوں۔‘

Comments

- Advertisement -