پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شادی کے بعد دپیکا کی پہلی سالگرہ، رنویر نے اہم دن نظر انداز کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں شامل اور رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ کی سالگرہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ شادی کے بعد پہلی بار اُن کی پیدائش کا دن آیا مگر رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی مبارک باد دی۔

دپیکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں نامور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون کے گھر پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 12 سال قبل شوبز کریئر میں بطور ماڈل اپنا تعارف کروایا۔

اداکارہ کو 2006 میں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا بعد ازاں 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور یہی آپ کی شہرت کا پہلا قدم ثابت ہوا۔

دپیکا والد کی گود میں، ایک یادگار تصوری

بعد ازاں دپیکا نے مختلف بالی ووڈ فلموں جیسے ’ہاؤس فل، بچنا اے حسینو، چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل، لفنگے پرندے، دیسی بوائز، کاک ٹیل، ریس ٹو، جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، روام لیلا، ہیپی نیو ایئر، باجی راؤ مستانی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ہالی ووڈ ڈائریکٹر دپیکا کی اداکاری سے متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی ایکشن فلم ’ٹرپل ایکس زینڈر کیج‘ میں نامور ہیرو وِن ڈیزل کے ساتھ اداکارہ کو مرکزی کردار  دیا جسے انہوں نے بخوبی نبھایا اور شائقین کے دل جیتے، رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی آخری فلم ’پدماوت‘ تھی جو گزشتہ برس ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔

دپیکا اور رنویر نے 6 سال کی دوستی کے بعد گزشتہ برس 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی اور اپنی نئے زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں نے وطن واپسی پر ساتھی فنکاروں کے لیے تین استقبالیہ تقاریب کا بھی اہتمام کیا۔

 

اداکارہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’جھپک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ تیزاب گردی کے خلاف لڑنے والی بہادر لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اپنی 33ویں سالگرہ کے موقع پر دپیکا نے مداحوں کو خصوصی تحفہ بھی دیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ www.deepikapadukone.com کے نام سے متعارف کرادی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اُن سے متعلق ہر قسم کی معلومات ویب سائٹ پر جلد شیئر کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں