تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سالِ نوکے منتخب اشعار

کیا آپ کو سالِ نو کی مبارک باد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ، لیجیے ہم آپ مشکل منتخب اشعار کے ذریعے آسان کردیتے ہیں۔

سال 2018 اپنی تمام تر ہنگامہ خیزیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے اور سال 2019 کچھ ہی دیر گھنٹوں بعد اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوجائے گا، اس حسین لمحے میں اپنے دوستوں، رشتے داروں ، قرابت داروں اور ان کو جو آپ کے دل کے قریب ہیں ، شعر کے ذریعے مبارک باد دیں کہ اس کا لطف ہی کچھ اور ہے ۔

آپ کی سہولت کے لیے ہم نامور شعرا کے کلام میں سے سالِ نو کے حوالے سے اشعار منتخب کیے ہیں ، اور ہمیں قوی امید ہے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی شعر آپ کے حالات و جذبات کی ترجمانی کررہا ہوگا۔

[bs-quote quote=”دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”غالب”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے ” style=”style-10″ align=”center” author_name=”احمد فراز”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”حفیظ میرٹھی”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”کون جانے کہ نئے سال میں تو کس کو پڑھے
تیرا معیار بدلتا ہے نصابوں کی طرح

” style=”style-10″ align=”center” author_name=”پروین شاکر”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”آنے والا ہے دورِ خاموشی
گفتگو ہے گنوار پن، دم لے
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”جون ایلیا”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال
ایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”افتخار عارف”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”علی سردار جعفری”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”
اب کے بار مل کے یوں سالِ نو منائیں گے
رنجشیں بھُلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
” style=”style-10″ align=”center” author_name=”نا معلوم”][/bs-quote]

[bs-quote quote=”نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

” style=”style-10″ align=”center” author_name=”نامعلوم”][/bs-quote]

 

Comments

- Advertisement -