12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حارث رؤف کی رونگٹے کھڑی کر دینے والی خطرناک تفریح، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کھیل سے فرصت کے لمحات میں ایسی خطرناک تفریح کی کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستانی بولنگ اٹیک کا اہم حصہ ہیں جو مخالف بلے بازوں کے لیے خطرہ بنے رہتے ہیں لیکن ان دنوں کھیل سے فرصت کے لمحات میں انہوں نے ایسی خطرناک تفریح کی کہ جس کی وائرل ویڈیو دیکھ کر دیکھنے والوں کے مارے خوف کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

حارث رؤف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرئنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اسی سنسنی خیز تفریح کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ سمندر کے اوپر قائم ایک انہتائی بلند مقام پر چہل قدمی کرتے اور پھر وہاں سے گہرے سمندر کی جانب چھلانگ لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انتہائی اونچائی سے حفاظتی بیلٹ کے ساتھ لگائی جانے والی چھلانگ جس کو بنجی جمپنگ کہا جاتا ہے۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر صارفین اور ان کے مداح حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف پہلے ایک مخصوص لباس زیب تن کر کے ایک انتہائی بلند بیلٹ پر چلتے ہیں پھر اس کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ گہرے سمندر کی جانب چھلانگ لگاتے ہیں جہاں سے وہ انتہائی نیچے جانے کے بعد وہ اپنے ساتھ بندھی حفاظتی رسی سے الٹے لٹکے اور ہوا میں جھولتے نظر آتے ہیں۔

حارث رؤف نے اس دلچسپ ایڈونچر کو کرتے ہوئے لی گئی تصاویر بھی شامل کیں جن میں وہ کہیں ہوا میں جھولتے تو کہیں ہاتھ سے وکٹری کا نشان بناتے بھی نظر آتے ہیں۔

 

اس سنسنی خیز ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کی مشہور بالی ووڈ فلم جی وی میٹ کا گانا آؤ میلوں چلو سنائی دیتا ہے جب کہ اس  کے کیپشن نے معنی خیز تحریر لکھی ہے جس میں درج ہے کہ ’’پیچھے دیکھنے کی کیا ضرورت ہے جب واحد راہ جو بچی وہ وہ نیچے کی جانب ہو۔‘‘

اس مہم جویانہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ حارث رؤف کے فینز سمیت عام سوشل میڈیا صارفین اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں