تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہیری اور میگھن کا نیٹ فلیکس سے معاہدہ، ملکہ برطانیہ ناراض

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدے پر ناراض ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے امریکی ٹیکنالوجی، میڈیا سروسز پرووائیڈر اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ کروڑوں ڈالر کے معاہدے پر سخت ناراض ہوگئیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کا نیٹ فلیکس (اسٹیرمنگ جائنٹ فلم پروڈکشن اور ڈاکومینٹری بنانے والے امریکی ادارے) کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 35 سالہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ 39 سالہ میگھن اس معاہدے کے ذریعے 15 کروڑ ڈالر کمائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’’ملکہ برطانیہ، کیٹ اور شہزادہ ولیم کی شادی کیخلاف تھیں‘‘

برطانوی اخبار کے مطابق ملکہ الزبتھ ثانی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے نیٹ فلیکس کے ساتھ اس معاہدے کے سخت خلاف ہیں۔

برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کے اندروںی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ ملکہ برطانیہ اس ڈیل سے سخت ناخوش ہیں، لیکن وہ جانتی ہیں کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگھن کا ذہن تبدیل نہیں کرپائیں گی، کیونکہ اب اس حوالے سے بہت تاخیر ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات بھی تھیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے اس معاہدے کے حوالے سے ملکہ برطانیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا جبکہ انہیں معاہدے کی اطلاع ان کے معاونین نے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -