تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہریانہ: اسکول میں عید ملن پارٹی، 5لاکھ جرمانہ، مسلمان طالب علموں اور ٹیچرز کو نکالنے کا حکم

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے اسکول میں عید ملن پارٹی کرنے پر پنچائیت نے اسکول پر پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ مسلمان اساتذہ اور طالب علموں کو اسکول سے فارغ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

سیکولرازم کا ڈھول پیٹنے والے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا، چھ جولائی کو ہریانہ کے ایک اسکول میں عید کی تقریبات منائی گئیں جس پر انتہا پسند ہندو مشتعل ہوگئے اور لاٹھیوں سے مسلح ہوکراسکول کا گھیراؤ کرلیا تھا اور مسلمانوں کونکالنے کا مطالبہ کیا۔

معاملہ ہنچائیت کے سامنے پیش ہوا،جس کے بعد ہریانہ میں عید کی تقریبات منانے کی سزا اسکول کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑی جبکہ گڑ گاؤں علاقے کی ہندو پنچائیت نے اسکول سے مسلمان طالب علموں اورٹیچرز کو بھی نکالنے کا حکم دیا۔

علاقہ مکینوں نے مذکورہ اسکول کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ تقریب کے دوران اسلام کی ترویج کی اور طالب علموں کو اسلامی رسومات پر عمل کرنے پر مجبور کیا۔

پنچائیت کے فیصلے کے بعد اسکول کی واحد مسلمان خاتون ٹیچر کو اسکول سے فارغ کردیا گیا اور وہ دہلی منتقل ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

اسکول کی منیجر ہیما شرما نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران بچوں نے نغمے گائے، دعا کی اور کھیلوں میں حصہ لیا۔ ہم یہ چاہتے تھے کہ بچے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا سیکھیں، اسے فرقہ وارانہ رنگ دینا افسوس ناک الزامات بے بنیاد ہیں۔

Comments

- Advertisement -