ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سلمان خان نے ’دبنگ 4‘ کا اسکرپٹ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’دبنگ 4‘ کا اسکرپٹ مسترد کر دیا جس کے بعد فلم ساز بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ فرنچائز وقتی طور پر شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے کیونکہ سلمان خان نے اس کے چوتھے پارٹ کا اسکرپٹ مسترد کر دیا جسے مکمل طور پر دوبارہ لکھا جائے گا۔

’دبنگ 4‘ میں ہدایت کاری کے فرائض ٹگمانشو دھولیا انجام دینے والے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ’سلمان خان کو ٹگمانشو دھولیا کی طرف سے دیا گیا اسکرپٹ پسند نہیں آیا۔ منصوبہ تھا کہ ٹگمانشو دھولیا کو فلم لکھنے اور ڈائریکٹ کرنے کا موقع دیا جائے، لیکن جب انہوں نے اسکرپٹ مکمل کی تو سُپر اسٹار اس پر نا خوش دکھائے دیے۔‘

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ٹگمانشو دھولیا سے اسکرپٹ کو دوبارہ لکھنے کیلیے کیا گیا ہے یا پھر اس کام کیلیے کسی دوسرے کا نام زیرِ غور ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ ٹگمانشو اب ’دبنگ 4‘ کی ہدایت کاری کریں گے یا نہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پروجیکٹ کسی اور ڈائریکٹر کے پاس جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ پہلی فلم ’دبنگ‘ ابھینو کشیپ نے ڈائریکٹ کی تھی۔ بعد ازاں فرنچائز سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان کو دے دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں