اشتہار

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ3 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے حسان نیازی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی، ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکےعوض منظور کی گئی۔

- Advertisement -

بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کو عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا، حسان نیازی کیخلاف ائیرپورٹ روڈ تھانے میں ایف آئی آر درج ہے اور مقدمے میں روڈ بلاک اور لوگوں کو ورغلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا ، جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا۔

اس سے قبل حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے 20 مارچ کو پی ٹی آئی رہنما اور وکیل حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری پر کہا تھا کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت اور بدتمیزی پرگرفتارکیا گیا۔

ماہر قانون ابوذر سلمان نیازی نے حسان نیازی کی گرفتاری پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد گرفتاری توہین عدالت ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں