12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شادی کی سالگرہ، حسن علی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سامعہ خان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز ویڈیو شیئر کی جس میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ گزارے ہوئے چند خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نصرت فتح علی خان کا گیت ’آفرین آفرین، واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری شریک حیات کو شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، میرے اچھے اور برے دنوں میں میرا ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔‘

حسن علی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سامعہ خان بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر اور بیٹی ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں