اشتہار

ھزاع المنصوری کی خلاء سے مکہ معظمہ کی تصویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی :اماراتی خلاباز ھزاع المنصوری نے بین الااقوامی خلائی اسٹیشن سے متحدہ عرب امارات دلفریب تصویر عکس بند کرکے زمین پر بھیجی ہے جبکہ گزشتہ روز ھزاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مکہ معظمہ کی کھینچی گئی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے اماراتی خلا نورد ھزاع المنصوری کچھ ہی گھنٹوں میں زمین پر واپس لینڈ کریں گے تاہم زمین پر آنے سے قبل انہوں نے اپنے ملک متحدہ عرب امارات کی تصویر انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن سے کھینچ کر بھیجی ہے جو رات میں لی گئی ہے۔

عکس بند کی گئی تصویر میں شہروں میں جلتی ہوئی روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ صحرائی علاقوں میں تاریکی چھائی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں ھزاع المنصوری نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقا م مکہ معظمہ کی تصویر بھی کھینچ پر بھیجی تھی

جس کے ساتھ انہوں نے ایمان افروز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے چلے آتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہروقت دعائیں کرتے ہیں اور جہاں پہنچ کراپنے دلوں کی مرادیں مانگتے اور اپنے پرور دگار سے دعائیں مانگتے ہیں۔

برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپورمحبت اور عقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش کی جاتی ہے۔

اس سے قبل 29 ستمبر کو خلاباز ھزاع المنصوری نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی زمین کی ایک تصویر ارسال کی تھی جو خلا میں جانے کے بعد ان کی پہلی تصویرتھی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں