تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یورپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی منجمد، 26افراد ہلاک

برسلز : یورپ میں شدید برفانی طوفانوں نے نظام زندگی منجمد کردیا ہے، مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ ممالک میں برفباری کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہا گیا ہے، گزشتہ دس روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں اسکول بھی کئی روز سے بند پڑے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برفانی طوفانوں کے باعث دور دراز  علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

شدید برفباری کے باعث یورپ کے اکثر ممالک میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرچکا ہے جس کے باعث عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

جرمنی، آسٹریا، یونان، ترکی، سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ملکوں میں برف کی بتاہ کاریوں سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریا، جرمنی اور اٹلی میں اسکیئرز کو برفانی تودے گرنے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل دو جرمن اسکیئرز آسٹریا کے کوہ ِ وورارل برگ پر ہلاک ہوئے تھے جبکہ تیسرا اسکیئر پونگو نامی قصبے میں جان کی بازی ہارا تھا۔

دوسری جانب بواریا کے علاقے میں ایک اسکیئر درخت ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا تھا اور اسی علاقے کے کوہ تائیسن برگ پر ایک جوان عورت برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کی حکومت نے امدادی کاموں کےلیے 2 ہزار فوجی اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے جبکہ آسٹریا میں فوجی ہیلی کاپٹر نے برفانی پہاڑوں پر پھنسے 66 افراد کو ریسکیو کیا۔

دوسری جانب سے امریکی عوام بھی برفانی طوفانوں کا سامنا کررہے ہیں، نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں شدید سردی اور برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ اب تک مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں کی کئی ریاستوں میں برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور 7 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -