تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ دبئی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

 پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

پا کستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

بابر اعظم کی پریس کانفرنس

متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

ابوظبی میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -