ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت میں حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مسلم خواتین کے حجاب کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ میں نے اس متعلق حکام کو حکم نامہ جاری کر دیا۔

سدارامیا نے بتایا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے فوری اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

- Advertisement -

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ سابق حکومت نے معاشرے کو لباس اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا، حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا باضابطہ حکم جلد جاری کیا جائے گا۔

سدارامیا نے کہا یہ لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ کیا پہننا پسند کرتے ہیں، اسی طرح کھانے پینے کے معاملے مین بھی مکمل آزادی ہے، حکومتوں کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

سدارامیا کا تعلق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے جو رواں سال وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ وہ کانگریس کے بہت تجربہ کار سیاست دان مانے جانتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں