تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

روسی سازش کی وجہ سے صدارتی انتخاب میں شکست ہوئی، ہیلری کلنٹن

نیویارک  : سابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ روسی سازش کی وجہ سے مجھے انتخابات میں شکست ہوئی جب کہ دوران انتخابی مہم ڈائریکٹر ایف بی آئی کے خط اور وکی لیکس نے ووٹرز کو مجھ سے دور کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  صدارتی مہم کےتجربات انتہائی تلخ ہیں گو میری صدارتی مہم میں کچھ کمی رہ گئی تھی جس پرصدارتی انتخاب میں ناکامی کی پوری ذمہ داری بھی لیتی ہوں لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ وجوہات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری شکست میں روس نے کلیدی کردار ادا کیا اور ایک  سازش کے تحت انتخابی مہم پر اثر انداز ہوئے جب کہ اسی دوران ڈائریکٹرایف بی آئی کےخط اور وکی لیکس کے منظر عام پر آنے کے باعث ووٹرز مجھ سے دور ہو گئے ورنہ میری کامیابی یقینی تھی اور ان محرکات کے باوجود کئی جگہوں پر میں نے ٹرمپ کو شکست سے دوچار بھی کیا۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکےایٹمی تجربات دنیا کی سالمیت اور امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور شمالی کوریا کو مزاکرات کی میز پر لانا ہوگا کیوں کہ شمالی کوریا کے مسئلے سےامریکا اکیلے نہیں نمٹ سکتا چنانچہ عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں معیشت کی ترقی اور معاشی صورت حال بہترکرنے پراوباما کو کریڈٹ دینا ضروری ہے جنہوں نے انتھک محنت، لگن اور ایمان داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کیے اور اپنی اصلاحات کے ذریعے امریکا کی شکل بدل کر رکھ دی اور معیشت کو بحال کیا۔

ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ شام میں امریکی فضائی حملوں کی حمایت کرتی ہوں ہمیں کسی بھی صورت میں دہشت گردی کو پنپنے نہیں دینا چاہیے اور دہشت گرد جہاں بھی پناہ لیے ہوں انہیں ٹھکانے لگانا ہوگا تاکہ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو ان انتہا پسندوں سے محفوظ رکھ سکیں۔

 

Comments

- Advertisement -