پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بالی ووڈ شادیوں کا سیزن، ایک ہفتے میں تیسری شادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے، ایک ہفتے کے دوران شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا نے بھی شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار، گلوکار اور میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

ہمیش نے شادی کی تقریب کو انڈسٹری کے لوگوں اور مداحوں سے خفیہ رکھتے ہوئے اپنی ہی گھر میں تقریب منعقد کی جس میں مخصوص لوگوں کو مدعو کیا گیا، بعد ازاں بھارتی گلوکار نے ساتھیوں اور مداحوں کو اطلاع دینے کے لیے انسٹا گرام پر اپنی اور دلہنیا کی تصویر شیئر کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش کی دوسری اہلیہ سونیا کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اور وہ مختلف سیریلز جیسے ’کیسا یہ پیار ہے’، ’یس باس‘ وغیرہ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

#Exclusive 😍💞 #highlights #HimeshReshammiya #wedding 💞💓😍

A post shared by RJ Amar (@rjamar_) on

دونوں اداکاروں کے مابین طویل عرصے سے دوستی تھی جو اب باقاعدہ رشتے میں تبدیل ہوچکی ہے، اس ضمن میں گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس تقریب میں وہ کسی بھی اہم شخصیت کو مدعو نہیں کریں گے‘۔

مزید پڑھیں: ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

واضح رہے کہ بالی ووڈ میوزک کمپوزر کی پہلی شادی 18 سال قبل کومل نامی خاتون سے ہوئی تھی، گھریلو ناچاکیوں اور جھگڑوں کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے 2016 میں اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ پہلی اہلیہ نے اپنے سابق شوہر کو کبھی بھی علیحدگی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ وہ جب بھی میڈیا پر آئیں انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ہم جدا ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں