جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اداکارہ حنا خان کا سلمان خان کے شو میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بگ باس سیزن 11 میں کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان نے سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شرکت سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ حنا خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دبنگ خان کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے شو میں شرکت سے انکار کیوں کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ سونی چینل انتظامیہ کی جانب سے مجھے ’دس کا دم‘ شو میں شرکت کرنے کی آفر ہوئی تھی تاہم مصروفیت کی وجہ سے میں نے انکار کردیا۔

حنا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ میں اُس وقت نئی دہلی میں ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھی اس لیے ان کی دعوت قبول نہ کرسکی، میری عدم شرکت نے آپ سب کو مایوس کیا ہے جس کے لیے معافی چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا خان بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کافی شہرت رکھتی ہیں، حنا خان بھارتی چینل اسٹار پلس کے مشہور ڈراموں کسوٹی زندگی کی میں کومالیکا کا منفی رول نبھایا تھا۔

حنا خان کے شو میں انکار کرنے پر ان کی حریف شلپا شندے نے ساتھی اداکار کرن پٹیل کے ساتھ دس کا دم میں شرکت کی اور کرن پٹیل نے اداکارہ کے انکار پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب دبنگ خان کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 کا ٹیژر جاری کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم بھارت میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سلو میاں کو کترینا کیف کو فلم میں شامل کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں