تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قرآن پاک کی محبت سے سرشار ہندو خاندان کے پاس قرآن کے 5ہزار قدیم نسخے

سری نگر : ہندو خاندان نے قرآن سے محبت کی مثال قائم کردی، مقبوضہ کشمیر کے سریش ابرول کے پاس قرآن کے 5ہزار قدیم نسخے اور فن خطاطی کے250 نادر نمونے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلام اور قرآن کے ماننے والے اپنی عقیدت کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں، ہندو ابرول خاندان کے تیسری نسل کے سریش ابرول جو نایاب قرآنی نسخوں کو سنبھالنے والے خاندان کے وارث ہے۔

بشکریہ بی بی سی

سریش ابرول کے پاس پانچ ہزار قلمی نسخے اور فن خطاطی کے ڈھائی سو نادر نمونے ہیں، ان میں عربی، سنسکرت،فارسی،شاردا زبان و ادب کے فن پارے شامل ہیں۔

بشکریہ بی بی سی

سریش ابرول کے مطابق تین نسلوں سے نایاب فن پارے جمع کر رہے ہیں، ان کے دادا لالہ رکھی رام ابرول مہاراجہ ہری سنگھ کے خزانے کے نگراں تھے، لالہ رکھی رام ابرول نے اس وقت سے قلمی نسخے، فن خطاطی کے نادرنمونے اور سونے کے سکے جمع کرنا شروع کئے۔

ابرول خاندان نے گھر کے ایک حصے کو میوزیم بنا رکھا ہے، جہاں نوے سال سے یہ منفرد و نادر قلمی نسخوں اور خطاطی کے نمونے محفوظ ہیں۔

ابرول خاندان نے نادر نسخوں کو پہلی بار نمائش کیلئے پیش کیا ہے،لوگ سری نگر میں لگنے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔

بشکریہ بی بی سی

نمائش کے لیے ابرول نے کتابت کے تقریبا 40 نمونے رکھے، جن میں شجرۂ نسب بھی شامل ہے، ابرول نے بتایا کہ سرینگر میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا شجرۂ نسب سونے کا تھا جبکہ 40 کتابت کے نسخے ویلم یعنی جانوروں کی کھال پر تحریر ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -