بیجنگ: چین کے منچلوں نے آتش بازی کے ساتھ شاندار رقص کر کے نیا انداز متعارف کرادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت کی سڑک پر گھومنے والے شہریوں کو منفرد نظارہ اُس وقت دیکھنے کو ملا کہ جب بریک ڈانس کرنے والے 2 منچلے نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر شائقین نے ویڈیو بھی بنائی جسے انٹرنیٹ صارفین نے بہت پسند کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں منچلوں نے آتش بازی کے ساتھ بریک ڈانس کیا اور زبردست اسٹنٹ بھی کیے۔
ڈانسرز نے اپنے جوتوں کے ساتھ آتش بازی کا سامنا باندھا اور ڈانس شروع کیا جس کے ساتھ ہی جوتوں سے فائرورکس نکلنے لگے، یہ نظارہ بہت خوبصورت نظر آیا۔
فیس آف فیس ڈانس چلینج کے ساتھ ساتھ حاضرین کو آتش بازی کا دلکش نظارہ بھی دیکھنے کو ملا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے نئے انداز کو بہت زیادہ پسند کیا۔
A stunning dance when hip-hop meets fireworks! #Kwailife pic.twitter.com/OcoeOjZLvo
— China Daily (@ChinaDaily) February 18, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 13 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا جبکہ اسے 1200 سے زائد نے پسند اور سیکڑوں صارفین نے اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔ صارفین نے کمنٹس کر کے نوجوانوں کے فن کو سراہا اور اس پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔