ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اداکاری کرنے پر والد تاحال ناراض ہیں، حرا سومرو

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اداکاری کرنے پر والد تاحال ناراض ہیں۔

اداکارہ حرا سومرو نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش شمالی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ہوئی لیکن ان کی پرورش اور تعلیم صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور ان کے والد ان کی اداکاری سے تاحال ناخوش ہیں۔

- Advertisement -

انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا لیکن وہ جب بھی والد سے اس کی اجازت لیتیں تو والد انہیں بولتے پہلے شادی کرلیں، پھر کرلینا۔

حرا سومرو نے بتایا تھا کہ اداکاری کے شوق کی وجہ سے بھی انہوں نے جلد شادی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو امیتابھ بچن بہت پسند ہیں اور انہوں نے تقریباً ان کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔

حرا سومرو نے بتایا کہ انہوں نے والد سے چھپ کر ابتدائی طور پر ماڈلنگ شروع کی تھی اور جب فواد خان کے ہمراہ ان کے اشتہار کے بل بورڈز ہر جگہ آویزاں ہوئے تو ان کے والد نے بل بورڈز دیکھنے کے باوجود انہیں نہیں پہچانا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ اس وقت وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اپنے بل بورڈز کے نیچے کھڑی ہوئیں تاکہ لوگ انہیں پہچان کر ان سے بات کریں لیکن افسوس انہیں کسی نے نہیں پہچانا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں