کراچی : کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کردیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عبداللہ شاہ غازی کےسالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام دفاتر کل بند رہیں گے تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔
عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔