لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی ووڈ فلم رواں برس سولہ مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق سال دوہزارتیرہ میں آنے والے ویڈیو گیم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ کھیل اب فلم کی صورت میں بڑے پردے پر سامنے آرہا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسی مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ والد کی تلاش میں خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
بالآخر کئی پوشیدہ رزاوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ جاتی ہے، مہم جو لڑکی کو اپنے والد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور قدیم تہذیب کے راز کو بھی فاش کرنا ہے۔
فلم میں لارا کروفٹ کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ ادکارہ ایلیسا وکانڈا نبھا رہی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ مارچ کو سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ انجلینا جولی لارا کرافٹ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اس بار یہ کردار ایلیسا وکانڈا ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔