لاس اینجلس : ایکشن تھرل اور گیمز سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئرون‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم آئندہ سال مارچ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’ ریڈی پلیئرون ‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا، ایکشن اور گیمز کے دیوانے تیار ہوجائیں۔
: ٹریلر دیکھیں
یہ کہانی سال دوہزار پچیس کی ہے، جب حقیقی دنیا کے بجائے لوگ خیالی دنیا میں خوش رہتے ہیں، ایسے میں ورچوئیل رئیلٹی گیم کا مالک مرجاتا ہے اور مرنے سے پہلے ایڈونچر سے بھرپور گیم کی شروعات کرجاتا ہے۔
یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوجاتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں ایسے مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے کہ جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔
اس کھیل میں جو جیتے گا وہی ورچوئیل رئیلٹی ورلڈ کا مالک بن جائے گا، سائنس فکشن پر مبنی ایکشن فلم اسی نام سے ماخوذ ناول پربنائی گئی ہے جس کے مصنف ارنسٹ کلائن ہیں۔
مذکورہ فلم کے ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ ہیں جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیل برگ نے پروڈکشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ٹائی شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ شامل ہیں۔
ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30 مارچ کو ریلیز ہوگی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔