اشتہار

ن لیگ نے حکومت کی کیسے مدد کی؟ پی پی کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ شاہدخاقان اور احسن اقبال پی ڈی ایم کونقصان ‏پہنچا رہے ہیں، دونوں وزیراعظم بننےکیلئےپی ڈی ایم کونقصان پہنچارہےہیں۔

پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ جےیوآئی کاپی ‏ٹی آئی کیساتھ سندھ میں اتحادپرکب شوکازجاری ہوگا، پنجاب میں ن لیگ کےپی ٹی آئی سےمک ‏مکاپرکب شوکاز جاری ہوگا، مک مکا کرکے11پی ٹی آئی سینیٹرمنتخب کرانےپرکب شوکازہوگا؟

شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ لانگ مارچ کواستعفوں سےجوکرپی ٹی آئی حکومت کوبچایا، ن لیگ ‏ایساکرکےپی ٹی آئی حکومت کوبچانےکی ناکام کوشش کی، ن لیگ نےلانگ مارچ ناکام بنا کر ‏اسٹیبلشمنٹ،پی ٹی آئی کی مددکی۔

- Advertisement -

‘ن لیگ کی ڈیل ہو رہی، سب راز پتہ ہیں’

انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب حکومت گراکرلانگ مارچ کرتےتوعمران خان بھاگ جاتے، ن لیگ ‏کےاس عمل پرکب ایکشن ہوگا، ن لیگ عثمان بزدار کونہیں ہٹاناچاہتی تاکہ آئندہ الیکشن میں جواز ‏بنا سکے، مسلم لیگ ن کوعوام کی فکر ہوتی تووہ آج پنجاب حکومت گراتی، مسلم لیگ ن کوعوام ‏کی نہیں صرف اپنےاقتدارکی فکرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام سیاسی کامیابیاں بلاول بھٹوکےوژن کانتیجہ ہیں، سب کوساتھ ‏لےکرچلناچاہتےہیں ورنہ بلاول تنہاعمران خان کیلئےکافی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں