جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مَری ہوئی ماں کا سہارا لے کر بیٹے نے باپ کو کروڑوں کا چونا کیسے لگایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دولت انسان سے کیا کیا کام کرا دیتی ہے سننے والے حیران رہ جاتے ہیں جیسا کہ ایک شخص نے اپنی مَری ہوئی ماں کی آواز کی نقل اتار کر باپ کو ہی لوٹ لیا۔

دنیا میں ایک سے ایک نو سرباز پڑا ہے جو مختلف اور انوکھے ناقابل یقین طریقے استعمال کرکے سادہ لوح افراد کو دھوکا دے کر ان کی جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں لیکن برطانیہ میں تو ایک بیٹے نے اپنے باپ کو بھی نہ بخشا اور مری ہوئی ماں کی آواز کی نقل اتار کر اسے کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھوکا دہی کا قدرے منفرد واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ڈینیئل نامی نوجوان نے ماں کی موت کے فوری بعد سوگ میں ڈوبے باپ کی بینک میں جمع 73 ہزار 384 ڈالرز (پاکستانی 2 کروڑ روپے سے زائد) نکلوا لیے جس کے لیے اس نے اپنی فوت شدہ ماں کا سہارا لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ ڈینیل کتھبرٹ نامی دھوکے باز نوجوان نے 2017 اور 18 کے درمیان 14 ماہ کے عرصے کے دوران کئی بار بینک کو اپنی مردہ ماں کی آواز میں فون کیا اور اکاؤنٹ میں جمع پوری زندگی کی بچت کو ہڑپ کرکے باپ کو کنگال اور مقروض کر دیا۔

باپ کو جب بینک اکاؤنٹ سے اپنی رقم چوری ہونے کا شبہ ہوا تو بیٹے سے استفسار کیا لیکن اس نے سچ نہیں بتایا تاہم معاملہ اس وقت سنگین ہوگیا جب 2018 میں بوڑھے باپ کو پتہ چلا کہ وہ مقروض ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے بے گھر بھی ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر باپ نے بینک سے رقم چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔

Untitled

نارتھمپٹن شائر پولیس نے جب فراڈ کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ فراڈ کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا ڈینیل ہے جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سارجنٹ مائیک راجرز کے مطابق ڈینیل نے باپ کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ اس نے کم از کم 9 بار بینک کو فون کیا اور کبھی اپنے باپ تو کبھی مردہ ماں کی آواز میں بات کرکے والد کے اکاؤنٹ سے اپنے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں