جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے کتنے کروڑ ڈالرز ملنے والے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے تقریباً 70 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کل ہو گا۔ حکام کے مطابق پاکستان کیلئےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس11جنوری کو شیڈول ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کئے پاکستان کیلئےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سرخرو ہوگا، خسارہ محدود اورمعاشی اصلات پرسختی سےعمل درآمد کرایاگیا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں3ارب ڈالرز کےقلیل مدتی قرض پروگرام کےتحت پہلاجائزہ پیش کیا جائے گا، آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری کا جائزہ لے گا اور آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں