23.9 C
Boydton
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

بھارت میں کیسی کرکٹ کھیل رہے ہو؟ وان نے روٹ کو نشانے پر رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق ایشیز فاتح کپتان مائیکل وان نے بھارت میں کارکردگی نہ دکھانے پر ٹاپ بیٹر جو روٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔

مائیکل وان نے بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں غیر روایتی ’باز بال کرکٹ‘ کو اپنانے پر انگش بیٹر پر تنقید کی ہے۔ وان نے روٹ کے اپنے روایتی انداز سے ہٹنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اسی انداز میں کھیلیں جس طرح کھیل کر انھوں نے 10 ٹیسٹ رنز اسکور کیے ہیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کچھ پلیئرز باز بال کھیلتے ہیں تواس پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ وہ اس کے لیے بہتر ہیں۔

- Advertisement -

تاہم جو روٹ کو اس طرز کو بھول جانا چاہیے۔ جو روٹ نے جس طرح کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنائے ہیں انھیں اسی طرح کھیلنا چاہیے، انھیں ہرگز ’بازبالر‘ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ جو سے بات کرے اور انھیں کہے کہ ‘برائے مہربانی اسی طرح کھیلیں جیسا کہ آپ کھیلتے آئے ہیں۔

اخبار کے لیے انھوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ گراہم گوچ کے بعد روٹ انگلینڈ کے اب تک کے اسپن کے بہترین کھلاڑی ہیں، جس طرح انھوں نے دوسری اننگز میں بلے بازی کی وہ قطعی ان کا اسٹائل نہیں تھا اور انگلینڈ اس طرح بھارت میں نہیں جیت سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں