ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اگر کتا حملہ کردے تو بچاوٗ کیسے ممکن؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

اگر کتا سامنے سے یا پیچھے سے بھونکتے اور بھاگتے ہوئے آپ کی سمت آئے تو آپ کیا کریں گے؟ آئیے کتے سے حملے سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

خطہ برصغیر میں رہنے والے اکثر لوگ کتوں کے حملوں کی زد میں آچکے ہیں ان میں کچھ بہت سے خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جو کتے سے زیادہ رفتار سے دوڑ کر نکل جاتے ہیں یا پھر کسی محفوظ جگہ پر چڑھ کر خود کو بچالیتے ہیں لیکن ایسی قسمت سب کی نہیں ہوتی۔

کیونکہ کتا ایسا جانور ہے جو جارحانہ رویہ اختیار کرکے انسانوں کو خوفزدہ کردیتا ہے اور پاکستان میں تو کتوں کے حملے بہت زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

آئیے ہم آپ کو کتوں کے حملوں سے بچنے کے مشورے دیتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ خود کو کتوں کی زد میں آنے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

1-غصے میں بھپرے کتے کو مسکرا کر مت دیکھیں کیونکہ دانت نکال کر ہنسنے کو کتا چیلنج کے طور پر لیتا ہے۔

2-کتے کو اپنی سمت بڑھتا دیکھ کر ہرگز خوفزدہ نہ ہوں اور خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں اگرچہ یہ ایسے حالات میں خود پر قابو رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ چیخیں گے، اپنے بازو ہلائیں گے یا دوڑ لگائیں گے تو کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔

3-اگر آپ جاگنگ کررہے ہیں اور کتے سے سامنا ہوجائے تو اپنی رفتار آہستہ کرکے مخالف سمت میں چہل قدمی کریں اور ساتھ ہی کن آنکھوں سے کتے کو بھی دیکھتے رہیں۔

4-کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں کیونکہ کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کردیتے ہیں لہذا اگر آپ کتے کو نظر میں رکھتے ہوئے اس کی آنکھوں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان بخش دے گا۔

5-کتے کی توجہ بھٹکائیں اور اس کام کےلیے اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔

6-کتے کو دور بھگائیں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے۔

7-کپڑے سے مدد لیں اور اپنی جانب بڑھتے ہوئے کتے کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ دیں۔

8-کتے کے حملے کی صورت میں اپنے اہم اعضا کو محفوظ بنائیں اور گلے کو ہاتھوں سے ڈھانپ لیں کیونکہ یہ انسانی جسم کا انتہائی حساس حصہ ہوتا ہے جہاں متعدد رگیں اور شریانیں ہوتی ہیں، اگر کتے کا کاٹنا یقینی ہو تو بہتر ہے کہ یہ کہنی یا ٹانگ زیادہ محفوظ سمجھے جاسکتے ہیں۔

9-کتے کے حملے کی صورت میں جسمانی طاقت کا استعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے اور اگر کتے ایک سے زیادہ ہوں تو بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں اور بھاگنے سے گریز کریں تاکہ وہ آپ کا پیچھا نہ کرسکیں اور انہیں اپنے گرد گھیرا نہ بنانے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں